خوشخبری! مدنی دنیا کی شاندار ایپ لانچ ہو چکی ہے۔ ابھی ڈاؤنلوڈ کریں!

نئے تعلیمی سال کا آغاز | طلبہ کے لیے مکمل رہنمائی اور کامیابی کے اصول

نئے تعلیمی سال کا آغاز, اسلامی رہنمائی طلبہ, time table for students, Islamic student tips, study tips Urdu, طلبہ کی کامیابی کے اصول
✍️ قلمکار
مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی
📝 موضوع
نئے تعلیمی سال کا آغاز۔
🏢 ادارہ
المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی انڈیا

نئے تعلیمی سال کا آغاز

جامعات و مدارس میں ماہِ شوال المکرم کے شروع میں نئے سال کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، اس وقت طلبۂ کرام کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وقت پر اپنے جامعہ میں حاضر ہوکر تعلیم کا سلسلہ شروع کریں! طلبۂ کرام ایک نئے عزم اور نئے ارادے کے ساتھ اس تعلیمی سال کی ابتدا کریں! علم و عمل میں اپنے آپ کو مضبوط بنانے کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں کر جائیں، یہی وہ وقت ہے کہ آپ اپنی شخصیت کو نکھار، سنوار کر اپنی اور لوگوں کی اصلاح کا بہترین ذریعہ بناسکتے ہیں، وگرنہ کل ندامت و افسوس کے سوا کچھ ہاتھ نہ لگے گا۔
نئے تعلیمی سال کا آغاز نئے تعلیمی سال کا آغاز | طلبہ کے لیے مکمل رہنمائی اور کامیابی کے اصول یہ مضمون نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبۂ کرام کے لیے ایک مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس میں وقت کی پابندی، باقاعدہ ٹائم ٹیبل بنانے، روزانہ کے اسباق کی تیاری، خارجی مطالعہ اور عملی مشق کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ طلبہ کو یہ بھی ترغیب دی گئی ہے کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی حصہ لیں اور اپنی شخصیت کو سنواریں۔ اس مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ طالبِ علمی کا زمانہ زندگی کا سب سے قیمتی وقت ہوتا ہے، جس میں محنت، نظم و ضبط اور اخلاص کے ذریعے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اگر طلبہ ان اصولوں پر عمل کریں تو وہ نہ صرف اپنی تعلیم میں کامیاب ہوں گے بلکہ ایک باعمل اور باکردار انسان بھی بن سکیں گے۔

اپنا جدول بنائیں!

طالبِ علم کو چاہيے کہ اپنا ایک جدول (Time Table) بنائے جس میں ہوم ورک کرنے، اگلے دن کے اسباق تیار کرنے، خارجی مطالعہ کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے اوقات مقرر کرے۔ اس جدول پر عمل کی برکت سے تمام کام مناسب وقت میں ہوجائیں گے۔ چند اہم چیزیں ذیل میں ملاحظہ فرمائیں!

روزانہ کے اسباق، اور کل کی تیاری

روزانہ کے اسباق ہر روز یاد کریں، کل کی امید پر نہ رکھیں، تاکہ روزانہ کی بیس پر آپ کے اسباق مکمل ہوں، اور ماہانہ ٹیسٹ اور پھر امتحان دینا آسان ہو۔ ہر طالبِ علم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اگلے دن کے سبق کی تیاری کرکے درجہ میں حاضر ہو، اس میں جہاں استاذ کی دل جوئی اور اپنی صلاحیت کو نکھارنے کا فائدہ ہے وہیں یہ بھی نفع ہے کہ استاذ کا سبق سمجھانے میں کم وقت صرف ہوگا اور بقیہ وقت وہ طلبۂ کرام کو مزید علمی و تحقیقی باتوں سے آگاہ کرسکیں گے۔

خارجی مطالعہ

نصابی مطالعہ کے ساتھ مختلف علوم و فنون پر مشتمل کتابوں کا مطالعہ کریں، نصابی کتب کی شروحات و حواشی پڑھیں! لیکن یاد رہے کہ خارجی کتب کا مطالعہ نصابی کتب کے بعد ہی کرنا ہے، ایسا نہ ہو کہ سبق یاد ہوا نہیں، کل کے درجہ کی تیاری کی نہیں اور خارجی کتب کا مطالعہ شروع کردیا۔ ان کتب کا مطالعہ کریں جو آپ کی نصابی کتب سمجھنے میں معاون ہوں، مثلاً ”کافیہ“ پڑھنے والا ”کافیۃ النحو“ (مؤلفہ: علامہ نفیس احمد مصباحی) کا مطالعہ کرے، ”نصاب الصرف“ پڑھنے والا ”قواعد الصرف“ کا مطالعہ کرے، ”نحومیر“ پڑھنے والا ”قواعد النحو“ وغیرہ کا مطالعہ کرے، ”مختصر القدوری“ پڑھنے والا ”بہار شریعت“ کا مطالعہ کرے تو یہ مطالعہ اس کی نصابی کتب کے سمجھنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا، جس سے طالبِ علم کے اندر خاصی صلاحیت پیدا ہوگی۔
طالب علم کی ذمہ داریاں ۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کے لیے رہنمائی، ٹائم ٹیبل، مطالعہ اور کامیابی کے اصول۔یہ مضمون نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبۂ کرام کے لیے ایک مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس میں وقت کی پابندی، باقاعدہ ٹائم ٹیبل بنانے، روزانہ کے اسباق کی تیاری، خارجی مطالعہ اور عملی مشق کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ طلبہ کو یہ بھی ترغیب دی گئی ہے کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی حصہ لیں اور اپنی شخصیت کو سنواریں۔ اس مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ طالبِ علمی کا زمانہ زندگی کا سب سے قیمتی وقت ہوتا ہے، جس میں محنت، نظم و ضبط اور اخلاص کے ذریعے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اگر طلبہ ان اصولوں پر عمل کریں تو وہ نہ صرف اپنی تعلیم میں کامیاب ہوں گے بلکہ ایک باعمل اور باکردار انسان بھی بن سکیں گے۔نئے تعلیمی سال کا آغاز, اسلامی رہنمائی طلبہ, time table for students, Islamic student tips, study tips Urdu, طلبہ کی کامیابی کے اصول

عملی مشق

علم حاصل کرنے کا سب سے بڑا مقصد اس پر عمل کرنا ہے، ورنہ یہ ایسے ہی ہے جیسے گدھے پر کتابیں لادنا، لہٰذا ہم نے جو سیکھا اور جو سیکھ رہے ہیں اس پر عمل کی عادت بنانی ہے، اور اس کا سب سے بہترین اور اچھا وقت دورانِ طالبِ علمی ہے۔ نمازوں کی پابندی، تلاوتِ قرآن، پیر شریف کا روزہ، ذکر و درود، تصورِ شیخ وغیرہ کی پابندی کرنی ہے، آج اگر یہ کام کیا تو زندگی بھر اس کے عامل رہیں گے، وگرنہ جو اس عمر میں کوتاہی برتتا ہے دیکھا گیا ہے کہ بعد کی زندگی میں بھی بے عملی کے نمونے نظر آتے ہیں۔

دینی کام

طلبِ علم کے ساتھ یہ جذبہ بھی ہونا چاہیے کہ جو سیکھا ہے اُسے دوسروں کو بھی سکھائیں گے، گلی محلوں میں جاکر، اجتماعات اور درس کی صورت میں نیکی کی دعوت دینا، برائی سے منع کرنا یقیناً بہت بڑی عبادت ہے، لہٰذا ہر طالبِ علم اپنا ذہن بنائے کہ مجھے دینی کام کرنا ہے۔ جو شخص جو کام بآسانی کرسکتا ہے وہ کام کرے، جو درس دے سکتا ہے وہ درس دے، جو اجتماعات میں لوگوں کو شریک کرواسکتا ہے وہ اس میں حصہ لے، جو فجر کے لیے مسلمانوں کو جگا سکتا ہے وہ یہ سنت ادا کرے، خلاصۂ کلام یوں کہ جو طالبِ علم جو کام کرسکتا ہے وہ اپنا کام سمجھ کر اسے انجام دے۔

حضرت امیرِ اہلِ سنت حفظہ اللہ نے مدنی مذاکرہ میں فرمایا: "دینی کاموں کی ابتدا دورانِ طالبِ علمی ہی کرنی چاہیے، جو طلبہ تعلیم کے دوران دینی کام کرتے ہیں وہ دوسروں کی بنسبت پڑھنے میں بھی آگے ہوتے ہیں، سمجھنے اور سمجھانے کی صلاحیت بھی اچھی ہوتی ہے اور یہ افراد آگے چل کر بڑے پیمانے پر دین کا کام کرتے ہیں۔" (مفہوماً)

خلاصۂ کلام

ہر طالبِ علم یہ نیت کرے کہ مجھے اس سال کو اپنی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے سب سے اچھا سال بنانا ہے، کوئی ایسا کام نہیں کرنا کہ ہمارے اساتذہ یا ناظم صاحب کو ہم سے شکایت ہو، بلکہ اپنے جامعہ اور مدرسہ کا وہ قابلِ تقلید طالبِ علم بن کر دکھانا ہے کہ میرے جانے کے بعد بھی اساتذہ کرام مثال دیں کہ فلاں طالب علم تھا۔ وقت کو غنیمت جانیں، اور اپنے اندر صلاحیت و قابلیت پیدا کریں! آج امت کو اچھے اور قابل علما کی سخت ضرورت ہے، اور اس سے اچھی بات کیا ہوگی کہ آپ باعمل بلند فکر عالم و مفتی بن کر قوم کی اصلاح کا سامان کریں!

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...